سلمان خان کی رہائش گاہ پر گولی چلانے والے ملزموں کو پولیس نے کیسے اتنی جلدی ڈھونڈ نکالا؟ تفصیلات

حال ہی میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقع دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سے ہر طرف افراتفری مچ گئی تھی۔

واقعہ کے 48 گھنٹوں میں ہی بھارتی پولیس نے ملزمانوں کو پکڑ کے حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ اتوار کو گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ملزموں کی تلاش جاری ہوگئی تھی، اور اب فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گجرات کے بھوج ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 24 سالہ وکی گپتا اور 21 سالہ ساگر پال کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ، ملزمان اصل میں بہار کے رہنے والے ہیں جو 28 فروری کو ممبئی سینٹرل اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے رائے گڑھ میں سلمان خان کے فارم ہاؤس سے تقریباً 13 کلومیٹر دور ایک گھر کرائے پر لیا تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ ملزمان نے فارم ہاؤس کی ریکی کی تھی یا نہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ، انہوں نے کرائے کے گھر کے ایگریمنٹ اور موٹرسائیکل کی خریداری کے لیے دیے گئے دستاویزات کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جس کے بعد ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے لوگوں اور دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا۔

2 Shooters Arrested For Firing At Salman Khan Mumbai House

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 2 Shooters Arrested For Firing At Salman Khan Mumbai House and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 2 Shooters Arrested For Firing At Salman Khan Mumbai House to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   791 Views   |   17 Apr 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سلمان خان کی رہائش گاہ پر گولی چلانے والے ملزموں کو پولیس نے کیسے اتنی جلدی ڈھونڈ نکالا؟ تفصیلات

سلمان خان کی رہائش گاہ پر گولی چلانے والے ملزموں کو پولیس نے کیسے اتنی جلدی ڈھونڈ نکالا؟ تفصیلات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلمان خان کی رہائش گاہ پر گولی چلانے والے ملزموں کو پولیس نے کیسے اتنی جلدی ڈھونڈ نکالا؟ تفصیلات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔